سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کیامپورٹڈ حکومت ملک میں مہنگائی کا سیلاب لانے کے باوجود آئی ایم ایف کو خوش نہیں کرسکی۔
شیخ رشید نے مزید لکھا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں غیر ملکی ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے انبار لگے تھے لیکن موجودہ حکومت نے سب تباہ کردیا۔
سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے احتجاج کی حمایت کی اور کہا کہ شہباز حکومت میں لوگ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے مر رہے ہیں۔
گزشتہ روز انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ سے پہلے ہی پیٹرول،گیس،بجلی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اب تاریخی خسارے کے ساتھ کھاد اور قدرتی گیس پر بھی پیسے بڑھا دیئے ہیں۔