تیز آندھی کے بعد مون سون کی پہلی بارش، موسم خوشگوار

Jun 12, 2022 | 19:07 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: اسلام آباد اور راولپنڈی میں میں تیز آندھی کےساتھ ابر کرم کھل کر برسا جس کے بعد جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا.

جڑواں شہروں میں تیز آندھی اور گردآلود ہوائیں چلیں. جس کے بعد مختلف علاقوں میں بارش بھی ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا.

جڑواں شہروں میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان چہرے کھل اٹھے ہیں. لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر آگئی اور موسم کو انجوائے کیا.









مزیدخبریں