کھیل دوبارہ شروع، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

کھیل دوبارہ شروع، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری
ایک نیوز نیوز:خراب موسم کے باعث روکا گیا کھیل دوبارہ شروع، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملتان میں تیز آندھی کے بعد حد نگاہ انتہائی کم ہوجانے کی وجہ سے امپائرز نے تیسرے ون ڈے کا کھیل روک دیا تھا۔

جب کھیل روکا گیا اس وقت تک پاکستان نے 33 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 155 رنز بنالئے تھے۔
بلے باز امام الحق 62 اور فخرزمان 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


محمد رضوان 11، کپتان بابر اعظم ایک رنز اور محمد حارث صفر پر پویلین لوٹے۔




واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز پر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔