فارن فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن میں متفرق درخواست

Jun 12, 2022 | 18:26 PM

Muhammad Akhtar
ایک نیوز نیوز:الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف نے متفرق درخواست دائر کر دی ۔
تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مقدمات کیساتھ سنانے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ تمام جماعتوں کیساتھ یکساں سلوک کیاجائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کیسز سست روی کا شکار ہونے سے یکساں سلوک کا تاثر نہیں ملتا۔ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سکروٹنی کا عمل 2018 میں شروع ہوا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کی آبزرویشنز پرعملدرآمد یقینی بنائے۔
مزیدخبریں