سوشل میڈیا پر ویڈیوزوائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزکررہے ہیں۔
اشوک سوائن نامی ایک صارف نے بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے جس میں مسلمانوں کے گھروں کوگرائے جانے کے عمل کو دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی شہر الہ آباد میں مظاہروں کا ماسٹر مائنڈ قرار دے کرجاوید احمد کو اہلخانہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا گھر بھی مسمارکرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدیتیا ناتھ نے مظاہرین کو شرپسند قرار دیکر کہا کہ ان کے خلاف کارروائی ایسی ہونی چاہیے کہ سب کے لیے مثال بن جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک 300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی۔