’’کملی‘‘کا خیال ایک شارٹ فلم کو دیکھ کر ملا، سرمد سلطان

Jun 12, 2022 | 15:48 PM

Muhammad Akhtar
ایک نیوز نیوز:’’فلم بنانے سے بھی زیادہ مشکل کام اس کی پروموشن ہوتی ہے۔فلم تو میں سال میں دو بناسکتا ہوں لیکن پروموشن اصل کام ہے اور یہ میں پانچ سال میں ایک بار ہی کرسکتا ہوں۔‘‘

ان خیالات کا اظہار حال ہی میں کامیاب ہونے والی فلم ’’کملی‘‘ کے خالق سرمد سلطان کھوسٹ نے ایک انٹرویو میں کیا۔

سرمد نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی امید نہیں تھی کہ کملی فلم کوئی بہت بڑی کامیابی حاصل کرے گی لیکن اتنا ہم جانتے تھے کہ اچھا بزنس ہوگا اور ہماری یہ امید پوری ہوئی ہے۔

سرمد نے مزید بتایا کہ فلم کا خیال انکو ایک شارٹ فلم سے ملا۔انہوں نے بتایا کہ دوہزاراٹھارہ کے وسط میں فلم لکھنی شروع کی اوراس سے ہی انہیں کملی کاخیال آیا۔فاطمہ ستار نے فلم لکھی۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کے لیے کلرکہار میں لوکیشن تلاش کی گئی۔لیکن یہ جگہ آبادی سے کچھ دور تھی۔وہاں پر ہوٹل نہیں تھے۔بہت مشکل کام تھا لیکن ہماری ٹیم نے بہت اچھے طریقے سے کام کیا۔اس فلم کے لیے وہاں پرایک گھربھی تعمیر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا سب سے مشکل شاٹ تالاب والا تھا جب سرد موسم کا آغاز ہوچکا تھا لیکن سردی کے باوجود صبا قمر کو اس تالاب میں نہانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اس ایک شاٹ کے لیے وہ ہمیشہ صباقمر کے احسان مند رہیں گے۔میں نے صبا جیسا جنونی ایکٹر نہیں دیکھا۔

’املتاس کے کردار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کردار کے لیے مجھے اتنی فکر نہیں تھی کیوں کہ اس کردار کا بہت زیادہ کام نہیں تھا۔
مزیدخبریں