اس حوالے سے ہیلی بیبر نے جسٹن بیبر کی اس پوسٹ کو ری پوسٹ کیا جس میں جسٹن بیبر نے اپنے پرستاروں کو بتایا تھا کہ ان کو رامسے ہنٹ سینڈروم نامی بیماری لاحق ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ان کا دائیں طرف کا نصف چہرہ فالج کا شکار ہوگیا ہے۔
پچیس سالہ ماڈل ہیلی بیبرنے اپنی انسٹام گرام سٹوری کے نیچے جسٹن کے لیے کیپشن لکھا ، آئی لو یو بے بی۔
’’پیچز‘‘کے گلوکار نے اپنے 240 ملین انسٹاگرام فالورزکے لیے دو منٹ کی ویڈیو میں کہا تھا کہ وائرس نے ان کے کان اور چہرے کے عصبوں پر حملہ کردیا ہے۔
اس کے بعد جسٹن نے مظاہرہ کرکے دکھایا کہ وہ اپنی دائیں آنکھ کی پلکیں نہیں جھپک سکتا اور نہ ہی اپنے چہرے کے دائیں طرف سے مسکرا سکتا ہے۔جسٹن بیبر نے اپنے پرستاروں سے معذرت خواہانہ انداز میں کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے کنسرٹ نہیں کرسکے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ وہ جسمانی طورپر اس قابل نہیں کہ کنسرٹ کرسکیں اس لیے ان کے پرستاروں کو فی الحال صبر کرنا پڑے گا لیکن جیسے ہی وہ ٹھیک ہوجاتے ہیں وہ کنسرٹ شروع کردیں گے۔
یاد رہے کہ جسٹن اور ہیلی بیبر نے دوہزارہ اٹھارہ میں نیویارک کے ایک کورٹ ہائوس میں شادی کی تھی۔شادی کے سلسلے میں جسٹن نے ہیلی کو پروپوز کیا تھا اور پروپوزکرنے کے دو مہینے بعد ہی انہوں نے شادی کرلی تھی۔جوڑے نے دوہزار انیس میں سائوتھ کیرولینا میں ’’سیکنڈ ویڈنگ‘‘کی تھی۔