سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کافیصلہ،خواجہ آصف کاردعمل

عدلیہ نےآئین کےبجائےسیاسی فیصلہ دیا،خواجہ آصف
کیپشن: Judiciary gave a political decision instead of the constitution, Khawaja Asif

ایک نیوز:وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ آج اعلیٰ عدلیہ نےآئین کےبجائےسیاسی فیصلہ دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کاایکس سابق (ٹوئٹر)پراپنےاکاؤنٹ پرپیغام میں کہناتھاکہ جوسائل ہی نہیں تھاجس نےریلیف مانگاہی نہیں تھاجوفریق ہی نہیں تھااس کوریلیف دےدیا۔

خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ آئین اور انصاف کے تقاضوں کی جگہ سیاسی تقاضوں کو اہمیت دی ۔ آئین اور قانون کی تشریح کی بجائے آئین سازی کا فرض سنبھال لیا۔ انصاف دینے کے لئے عدل کی جنگ لڑیں تو ہم آپ کے انشا ء اللہ معترف ہونگے آپکو سلام پیش کریں گے۔