گندم درآمدکامعاملہ،حکومت کابڑاایکشن 

Jul 12, 2024 | 23:36 PM

ایک نیوز:ملکی ضروریات سےزیادہ گندم کی درآمد،وفاقی حکومت نےگندم کی درآمدپرپابندی عائدکردی۔
تفصیلات کےمطابق وزارت تجارت نےگندم کی درآمد اور آٹے کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔وفاقی حکومت نے امپورٹ اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022 میں ترامیم کردیں۔

نوٹیفکیشن کےمطابق گندم کی درآمد پرپابندی ہوگی ،درآمدی گندم سےتیارآٹابرآمد کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
ذرائع کےمطابق موجودہ حکومت نےمارچ میں مشروط طور پر آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، حکومت نےبرآمدی مقاصدکے لیےدرآمدی گندم سےتیارآٹابرآمد کرنےکی اجازت دی تھی، آٹابرآمد کرنےکی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم2021 کےتحت دی گئی تھی۔

مزیدخبریں