روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں کمی

روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں کمی
کیپشن: Depreciation of dollar against rupee

ایک نیوز:انٹربینک میں روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی قیمت میں کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 278.61 روپے سے کم ہوکر 278.40 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہا۔

کاروبارکےاختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 48 پوائنٹس کی کمی سے 79 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔155 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 243 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
  مارکیٹ میں 43 کروڑ 31 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 29 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,321 جبکہ کم ترین سطح 78,611 پوائنٹس رہی ۔