ورلڈلیجنڈ،پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی

 ورلڈلیجنڈ،پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی
کیپشن: World legend, Pakistan defeated West Indies to make it to the final

ایک نیوز:ورلڈلیجنڈزکامیچ پاکستان نےسیمی فائنل میں ویسٹ انڈیزکوشکست دےکرفائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کےمطابق نارتھمپٹن میں کھیلے گئے ورلڈلیجنڈزکےمیچ میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کرکٹ ورلڈلیجنڈزنےبیٹنگ کی دعوت پرپہلے کھیلتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 8وکٹوں کےنقصان پرویسٹ انڈیزکو199رنزہدف دیا۔جواب میں ویسٹ انڈیزچیمپئنزکی ٹیم 178رنزپرڈھیرہوگئی۔

پاکستان چیمپئنزکی جانب سے یونس خان نے 65، کامران اکمل نے 46، عامر یامین 49 ناٹ آوٹ اور سہیل تنویر نے 33 رنز بنائے۔
 ویسٹ انڈیز چیمپئنزکے فیڈل ایڈورڈ نے تین، سلیمان بین نے دو، جیروم ٹیلر اور ڈیوائن سمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ورلڈلیجنڈآف چیمپئنزنےسیمی فائنل میں ویسٹ انڈیزکو20رنزسےشکست دےکرفائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستان کے سہیل خان نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان چیمپئنزکے 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی پہلی وکٹ پر 31 پر گری جب کرس گیل 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، والٹن نے 19 اور اسمتھ نے 26 رنز بنائے۔ ایشلے نرس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ ریاد ویمرٹ نے 9 گیندوں پر 29 رنز بنائے تاہم ٹیم کے کام نہ آئے اور ویسٹ انڈیز چیمپئنز آخری اوور میں 178 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔