شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی ،نوٹیفکیشن جاری 

Jul 12, 2024 | 20:14 PM

ایک نیوز: شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی، شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پارٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اب آپ پارٹی کو اچھائی سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں، اس لیے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ کی پارٹی کی رکنیت فوری طور پر معطل کی جا رہی ہے،آپ پر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر پارٹی یا بانی چیئرمین جناب عمران خان کی نمائندگی کرنے پر پابندی ہے،آپ کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی دوبارہ تصدیق کی جاتی ہے۔ 

پارٹی نے مستقبل میں آپ کے طرز عمل کی نگرانی کیلئے ایک 4رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے اور اگر آپ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہیں تو مزید اقدامات کی سفارش کرتے ہیں،تحقیقاتی کمیٹی میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں