پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان
کیپشن: Pakistan Football Federation announced the schedule of National Women's Football Club Championship 2024

ایک نیوز:پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، ابتدائی مرحلہ 4شہروں لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ میں 21 جولائی سے 26 جولائی تک ہوگا ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور لیگ میں 3ٹیمیں ٹی ڈبلیو کے ایف سی، ریل لاہور ڈبلیو ایف سی اور ینگ رائزنگ اسٹارز ایف سی مدمقابل ہوں گی ، اسلام آباد لیگ کی 6ٹیموں کو2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا  ہے۔ 

گروپ اے  میں  لیگیسی ڈبلیو ایف سی، گلگت ڈبلیو ایف سی، اسمرفس ڈبلیو ایف سی، شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ہائی لینڈرز ڈبلیو ایف سی، اسٹرائیکرز ڈبلیو ایف سی، نوانشیر یونائیٹڈ ایف سی شامل ہیں ۔ 

کوئٹہ لیگ میں 4ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،بلوچستان ڈبلیو ایف سی، کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ کوئٹہ ویمن ایف سی، ہزارہ یونائیٹڈ ایف سی شامل ہیں۔  

  کراچی 13 ٹیموں کی میزبانی کرے گا ،جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ 

گروپ اے میں   کراچی یونائیٹڈ ایف سی، ایم یو کے ڈبلیو ایف سی، ینگ مسلم ایف سی، گروپ بی میں   کراچی سٹی ڈبلیو ایف سی، محسن گیلانی ڈبلیو ایف سی، جہانگیر میموریل، گروپ سی میں  دیا ڈبلیو ایف سی، اوورسیز ڈبلیو ایف سی، بلوچ محمڈن ڈبلیو ایف سی جبکہ   گروپ ڈی میں  جافا ڈبلیو ایف سی، کراچی ویمن ایف سی، شہید بینظیر بھٹو ڈبلیو ایف سی، ہزارہ گرلز ایف سی  شامل ہیں۔ 

چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ یکم سے 10 اگست 2024 تک اسلام آباد میں ہوگا ،سیمی فائنل 8 اگست کو شیڈول ہے جبکہ فائنل 10 اگست کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔