سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

Jul 12, 2024 | 19:20 PM

ایک نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں،جے یو آئی، پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے، امید ہے یہ فیصلہ دونوں جماعتوں کے تعلقات میں بہتری کیلئے مفید ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تحفظات کو دور کرنے کیلئے مذاکراتی ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا،جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا جو فیصلے سےمتاثر ہوئے انہیں اپیل کے حق سے نہیں روک سکتے۔  

مزیدخبریں