لاہور میں بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

Jul 12, 2024 | 18:32 PM

ایک نیوز:صوبائی دارلحکومت و  گردونواح میں کم عمربچوں کے اغواء کی وارداتیں خطر ناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ 

پولیس ریکارڈ  کےمطابق رواں سال سب سے زیادہ بچے لاہور سے اغوا ہوئے ہیں ،لاہورمیں366 سمیت صوبہ بھرمیں 1496مقدمات بچوں کے اغوا کے درج ہوئے،پولیس شہر  میں 53سمیت صوبہ بھرسے309 بچوں کو بازیاب کرانے میں ناکام  رہی ،لاہور سے396سمیت صوبہ سے1567بچے اغوا کاروں نے اٹھائے ، لاہور میں 343 جبکہ صوبہ بھر سے1258بچوں کوبازیاب نہ کرایا جاسکا۔ 

شیخوپورہ ریجن میں 123میں سے 29،گوجرانوالہ ریجن میں 330میں سے51بچے بازیاب نہ ہوسکے ، گجرات کے اغوا شدہ 57میں سے15بچے تاحال نہ  مل سکے ،راولپنڈی میں 70میں سے15لاپتہ بچوں کا سراغ نہ لگ سکا،سرگودھاکے  52میں سے14، فیصل آبادکے 137میں 29بچے ابھی  اغواکاروں کےچنگل میں ہیں ، ملتان کے  136میں سے28 جبکہ ساہیوال 79میں سے19 بچے ابھی بھی گمشدہ فہرست میں شامل   ہیں ، ڈی جی خان 103میں 35 بہاولپور84میں سے21 تاحال عدم پتہ ہیں۔  

مزیدخبریں