ہفتہ وار بنیادوں پر کتنی مہنگا ئی رہی ؟اعدادوشمار جاری 

ہفتہ وار بنیادوں پر کتنی مہنگا ئی رہی ؟اعدادوشمار جاری 
کیپشن: How much has the inflation been on a weekly basis?

ایک نیوز: ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے  ،ایک ہفتے میں میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کا اضافہ ہوگیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 23.33 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ 

ادارہ شماریات  کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ ہوا، خشک دودھ 390 گرام کی قیمت میں 56 روپے تک اضافہ ہوا، دال چنا فی کلو 11 روپے تک مہنگی ہوئی، تازہ دودھ کی فی کلو قیمت 2 روپے سے زیادہ بڑھ گئی، دہی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ 

رپورٹ کے مطابق دال مونگ اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 4 روپے تک اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، دال ماش فی کلو تین روپے تک اور لہسن ایک روپے تک مہنگا ہوا، جلانے کی لکڑی، چاول، ایل پی جی گھریلو سلنڈر گوشت مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔  

دوسری جانب ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک کمی ہوئی، کیلے فی درجن 4 روپے اور آٹا 20 کلو تھیلا 36 روپے تک سستا ہونے والی اشیا میں شامل ہیں ۔