صدر مملکت سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات  

صدر مملکت سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات  
کیپشن: Meeting of President of Azerbaijan Ilham Aliyev with the President of the State

ایک نیوز:صدر مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف  نے ایوانِ صدر میں   ملاقات کی ہے۔ 

تفیصلات کے مطابق   ملاقات میں دونوں رہنما ؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں سود مند تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا ،  توانائی، تجارت، روابط، دفاع اور عوامی روابط کے شعبوں میں پاکستان  ،آذربائیجان تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ 

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بہتر بنانے کی وسیع گنجائش موجود ہے،دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے پاکستان اور آذربائیجان کے عوام اور تاجروں کے درمیان باقاعدہ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان گوادر بندرگاہ کو علاقائی تجارت، روابط ، سیاحت ، خطے میں مشترکہ اقتصادی خوشحالی لانے کے لیے استفادہ کر سکتے ہیں۔  

صدر مملکت نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا خیرمقدم  کرتے ہوئے کہا مفاہمت کی یادداشتوں سے تجارت ، سیاحت، کان کنی ، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، قانون اور انصاف کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو نئی تحریک ملے گی، مشرقی ممالک میں دنیا کو خوشحالی کی طرف لے جانے کی صلاحیت موجود ہے ، پاکستان وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان کے ساتھ پائیدار اور نتیجہ خیز روابط قائم کرنا چاہتا ہے۔  

صدر الہام علیوف   کا کہنا تھا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اچھے عوامی روابط ہیں، دونوں ممالک کو اقتصادی تعلقات بڑھانے کیلئے کاروباری تعلقات کو فروغ دینا ہوگا، دونوں ممالک قابل ِتجدید توانائی کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے امکانات تلاش کر سکتے ہیں۔  

بعد ازاں ، صدر مملکت نے ایوان صدر میں صدر الہام علیوف اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ظہرانے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔