الیکشن کمیشن کواستعفیٰ دے کرگھرجاناچاہیے، حافظ نعیم الرحمن ‏

Jul 12, 2024 | 15:50 PM

ایک نیوز:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب الیکشن کمشین کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا  ایکس پر اپنے پیغام  میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،‏مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،الیکشن کمیشن کواستعفیٰ دے کرگھرجاناچاہیے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ  کے فیصلے سے کچھ جماعتوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی ، جو جمہور ی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے ان سیٹیوں پر قبضہ کرکے بیٹھی تھیں ،کچھ جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں۔ 

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے ، اب جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔  

مزیدخبریں