سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا 

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا 
کیپشن: The price of gold has gone up a lot

ایک نیوز:سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت  2200روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 49ہزار روپے ہوگئی ہے، 10گرام سونا ایک ہزار 886روپے مہنگا ہونے کے بعد 2لاکھ 13ہزار 477 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2ہزار 900روپے پر مستحکم ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 2404 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے ۔ 

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے اضافہ  دیکھنے میں آیا تھا ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 46ہزار 800روپے ہوگئی تھی جبکہ 10گرام سونا 1029روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 11ہزار 590 روپے کا ہوگیا تھا ۔