ایک نیوز:27 مخصوص و اقلیت کی نشستوں کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کو 27 نشستیں ملنے کے بعد بھی حکومتی اتحاد کا پلڑا بھاری ہے ،مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی مجموعی تعداد 205 ہو گئی ، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی جنرل 164 نشستیں، اقلیتوں کی 5 جبکہ خواتین کی 36 نشستیں ہیں ۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 106 ہے، مخصوص نشستیں ملنے کےبعد سنی اتحاد کونسل کی مجموعی تعداد 133 ہو گئی ہے، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 11 ہے، پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں جیتیں، ایک آزاد شامل ہوا، خواتین کی 3 نشستیں ملی ہیں، پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں کل 14 نشستیں ہیں،ق لیگ کے ارکان کی تعداد، 8 ہے2 خواتین کی نشستیں ملا کر مجموعی تعداد 10 ہے ،آئی پی پی کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 5 ہے ایک خواتین کی ملا کر کل 6 ارکان ہے، ٹی ایل پی، مسلم لیگ ضیا اور ایم ڈبلیو ایم کی پنجاب اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے۔
پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 کا ہے مخصوس نشستیں سنی اتحاد کو ملنے کے بعد ایوان کی مجموعی تعداد 369 ہو گئی ہے، پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے پی پی 269 میں الیکشن نہیں ہوا، لاہور کے حلقے 171 سے سنی اتحادکونسل کے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال نے تاحال حلف نہیں لیا ہے۔