بانی پی ٹی آئی کوجیل میں وکلاسےمشاورت سےروکنےکیخلاف درخواست

Jul 12, 2024 | 00:34 AM

ایک نیوز:اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں وکلاسےقانونی مشاورت سےروکنےکےخلاف درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18 جولائی کو سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ریکارڈ کیساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
 جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

  حکم نامہ میں کہاگیاکہ سپر نٹنڈنٹ بتائیں کہ عدالت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو جیل کے علاوہ کسی دوسری جگہ طلب کرکے وکلاء سے مشاور ت کروانے کے علاوہ اور کوئی چارہ ہے؟
 حکم نامہ میں مزیدکہاگیاکہ دریں اثناء رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ میں جگہ کا تعین کرے جہاں ہفتے میں 3 بار بانی پی ٹی آئی کو طلب کرکے وکلاء سے مشاورت کرائی جاسکے، اگر جیل حکام وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے متعلق مطمئن نہ کرسکے تو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرائی جائے گی۔

مزیدخبریں