ایک نیوز :سعودی عرب نے 8.2 ملین ریال کے واجبات ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کی پروازیں روکنے کی دھمکی دیدی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر حتمی وارننگ جاری کر دی گئی ۔اتھارٹی نے پی آئی اے کو 8.2 ملین ریال کی رقم کی ادائیگی کے لیے 15 جولائی تک کا وقت دیا ہے۔اگر پی آئی اے ڈیڈ لائن تک ادائیگی کرنے میں ناکام رہتی ہے توریاض ایئر پورٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اس سے ایئر لائن کے موسم سرما کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے۔ جدہ ایئرپورٹ کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو تنبیہ بھی کی گئی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ واجبات کی ادائیگی کی یاد دہانی کرائی گئی ہے، ایئر لائن کی طرف ادائیگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے امید ہے جلد ہی اس مسئلے کا کوئی حل نکل آئے گا ۔ریاض ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے وارننگ اس وقت سامنے آئی ہے جب پی آئی اے کو پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔