ایک نیوز :فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر فیصل آبادسول لائن ڈویژن کے ایکسین اویس رشیداور ایڈیشنل ڈائریکٹر اکاؤنٹس پی ایم یو محمد رفیق کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایس ڈی او مسلم ٹاؤن سب ڈویژن مبشر لاڑا، لائن سپرنٹنڈنٹ محمد شہباز کو بھی معطل کردیا گیا، چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے مطابق تمام فیسکو اہلکاروں کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔