ایک نیوز :مون سون میں رن وے کے اطراف میں پرندوں کی بہتات کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ کودو ماہ کے لیے مخصوص اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ کودو ماہ کے لیے مخصوص اوقات میں بند کرنے کی منظوری دے دی۔
علامہ اقبال ائیرپورٹ پرفلائیٹ آپریشن کی بندش کے حوالے سے سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کردیا۔نوٹم کے مطابق لاہورائیرپورٹ رن وے صبح پانچ بجے سے صبح آٹھ بجے تک بند رکھا جائے گا۔
فیصلے کا اطلاق 15 جولائی سے 15 ستمبرتک ہو گا۔ سول ایوی ایشن نے ملکی و غیر ملکی ائیرلائینزکوآگاہ کردیا۔تمام ائیرلائینز کوپروازوں کے اوقات کارمیں ردوبدل کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔