ایک نیوز :فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایمرجنگ ایشیا میں بھارت کے خلاف پرفارم کر کے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے خواہشمند ہیں۔
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایمرجنگ ایشیا کے لیے پاکستان شاہینز کا حصہ ہیں ۔
سری لنکا روانگی سے قبل پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کاکہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کروں کیونکہ میں بھارت کے خلاف پرفارم کر کے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں ۔ایمرجنگ ایشیا کپ ایک اہم ٹورنامنٹ ہے،یہاں آپ اچھا پرفارم کر کے کم بیک کر سکتے ہیں، میری بدقسمتی تھی کہ پی ایس ایل کے آغاز میں ہی میری انگلی فریکچر ہو گئی تھی اور میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا حالانکہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہے اور اس میں پرفارم کر کے آپ قومی ٹیم میں بھی آ سکتے ہیں، جب فٹ ہوا تو پھر محنت کی کھیل میں واپسی آسان نہیں تھی لیکن ہمت نہیں ہاری ، زمبابوے اے کے خلاف 16 وکٹیں لیں ۔