یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، 10 پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، 10 پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے
کیپشن: US Masters T10 League, 10 Pakistani players will also participate

ایک نیوز :یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن اگلے ماہ امریکا میں منعقد ہوگا جس میں 10 پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

ٹورنامنٹ کیلئے ڈرافٹ گزشتہ دنوں ہوا جس میں ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈ تشکیل دیے۔ پاکستان کے مزید دو نوجوان کرکٹرز کیریبئن پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے۔
  پاکستان کے سابق کرکٹر اور کپتان شاہد آفریدی اور مصباح الحق نیو یارک واریئرز کی طرف سے میدان میں اتریں گے جبکہ کامران اکمل، عمید آصف اور سہیل خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 اٹلانٹا فائر نے محمد عرفان، فرہاد رضا، حماد اعظم اور جنید صدیقی کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔ مورس ویل یونٹی نے نجف شاہ کو چنا ہے۔ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کیلئے محمد حفیظ، اور عمر گل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

 یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کا پہلا سیزن 18 سے 27 اگست 2023 تک کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں اٹلانٹا فائر، کیلیفورنیا نائٹس، مورس ویل یونٹی، نیو جرسی لیجنڈز، نیو یارک واریئرز اور ٹیکساس چارجرز شرکت کر رہی ہیں۔