عارف لوہار کو لائف ٹائم کلچرل ایوارڈ سے نواز دیا گیا

عارف لوہار کو لائف ٹائم کلچرل ایوارڈ سے نواز دیا گیا
کیپشن: Arif Lohar was honored with the Lifetime Cultural Award

ایک نیوز : نامور فوک گلوکار عارف لوہار اور ممتاز فلم ڈائریکٹر صفدر ملک کو لائف ٹائم ایشیئن کلچرل ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اورلاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب الحمرا ہال ون مال روڈ میں منعقد ہوئی۔پروقار تقریب کوسیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان سید سہیل بخاری نے آرگنائز کیا۔رجہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازاگیا، وہیں نامور گلوکار عارف لوہار اور ورسٹائل گروپ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تقریب کو چارچاند لگائے۔

فنکاروں کی جاندارپرفارمنس پرجہاں فنکاروں نے سب کے دل موہ لیے وہیں شرکاء کی بڑی تعداد بھی جھومتی دکھائی دی۔

پرویز مہدی کے شاگرد طاہر پرویز مہدی اور ان کے ساتھی فنکاروں کی طرف سے پیش قوالی نے شائقین پر وجد طاری کیا جبکہ نامور کامیڈین غفار لہری کی مزاحیہ پرفارمنس کو بھی خاصا پسند کیا گیا۔

تقریب کے دوران گلوکارہ سائرہ طاہر، ملکہ ، کنزی بٹ ور بابر انجم نے آواز کا جادو جگا کر شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم تھے جنہوں نے ڈائریکٹر الحمرا محمد سلیم ساگر اور سہیل بخاری کے ہمراہ فنکاروں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔