آئمہ بیگ کے نئے گانے فن کاری کی ویڈیو جاری 

Jul 12, 2023 | 21:29 PM

ایک نیوز :آئمہ بیگ کے نئے گانے فن کاری کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ گانے میں بے وفائی سے ہونے والی تکلیف کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے نئے گانے فنکاری کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ اس گانے کی میوزک ویڈیو کی ہدایات دی ہیں عدنان قاضی نے ۔ جبکہ گانے کا میوزک تشکیل دیا اوربول تحریر کیے معروف میوزیشن شیراز اوپل نے۔

 گانے کی ویڈیو کو برطانیہ میں عکس بند کیا گیا ہے۔ جبکہ گانے میں آئمہ بیگ کے علاوہ ورد علی نے فیچر کیا ہے۔

کچھ عرصے قبل آئمہ بیگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب اپنی سولو سانگ پر کام کریں گی ۔ اس سے قبل آئمہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کیفی خلیل کا مشہور ترین گانا مجھے پیار ہوا تھا گایا اور اس کی ویڈیو کو جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں