ایک نیوز :فلپائنی سنسر بورڈ نے فینٹسی کامیڈی فلم باربی کو نمائش کی اجازت دے دی ہے ۔ فلم میں پیش نقشے کو دھندلا دکھانے کا کہا گیا ہے، فلم 19 جولائی سے پیش کی جا رہی ہے۔
گڑیا کے فینٹسی کریکٹر باربی پر مبنی کامیڈی فلم باربی مشرقی ایشائی ممالک میں 19 جولائی سے نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ اس فلم میں مارگٹ روبی اور ریان گوسلنگ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
کچھ دن پہلے ویتنام نے بھی اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی تھی۔ فلم میں پیش نقشے میں 8 کے بجائے 9 نکات دکھائے گئے ہیں۔ جبکہ ایشیا کا لینڈ ماس U کی شکل کا نہیں , اس میں 8 نکات ہیں۔
فلپانئی سنسر بورڈ نے بتایا ہے کہ ڈیش لائن(نکات) کو بچوں کی طرح کھینچا گیا ہے۔ جس میں یورپ ، شمالی امریکہ ، جنوبی امریکہ ، افریقہ اور ایشیا کو زمینی حصوں کے طور پر دکھایا ہے۔ یہاں تک کہ باربی فلم میں دکھائے جانے والے نقشے میں ملائشیا، انڈونیشیا اور فلپائن کو نقشے میں ظاہر ہی نہیں کیا گیا۔
وارنر بروز کے ترجمان کے مطابق نقشے کو بچوں کی طرح کریون سے بنایا گا ہے. جس کو بنانے کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔