سعودی وزیر خارجہ کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات
کیپشن: Saudi Foreign Minister meeting with his Malaysian counterpart

ایک نیوز :سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جکارتہ میں اپنے ملائیشیا کے ہم منصب زیمبری عبدالقادر سے ملاقات کی۔

 شہزادہ فیصل نے انڈونیشین دارالحکومت کے دورے کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کے ساتھ امیٹی اینڈ کوآپریشن کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ملاقات کے دوران وزرائے خارجہ نے اپنے ممالک کی خواہشات کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون کے تعلقات اور ان کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقوں نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے سیاسی میدان میں مشترکہ تعاون کو تیز کرنے اور اقتصادی تعاون کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔