بھارت میں بارشوں کی تباہ کاریاں،جمنادریابلند ترین سطح پرپہنچ گیا

بھارت میں بارشوں کی تباہ کاریاں،جمنادریابلند ترین سطح پرپہنچ گیا
کیپشن: Jumnadarya has reached its highest level due to rains in India

ایک نیوز :بھارت میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، دہلی کا دریائے جمنا 45 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا، شہریوں کی نقل مکانی شروع ہو گئی۔

بھارت کی شمالی ریاستوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کی وجہ سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے جب کہ دہلی کے دریائے جمنا  میں پانی 45 سال کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا ہے۔

بھارت میں  مون سون کا سیزن جاری ہے اور شمالی ریاستوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں سے دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تاک اضافہ ہوگیا ہے جو 45 سال کے دوران سب سے اونچی سطح ہے۔صبح تک دریائے جمنا میں پانی کی سطح 207.08 میٹر تک پہنچ گئی جسے انتہائی خطرناک کہا جارہا ہے جب کہ دریا میں مسلسل بڑھتے ہوئے پانی نے سیلابی صورتحال پیدا کررکھی ہے جس سے رہائشی عمارتوں اور مارکیٹوں کو بھی شدیدنقصان پہنچا ہے۔

 بھارت کے سینٹرل واٹر کمیشن کے مطابق 1978 میں دریائے جمنا میں پانی کی سطح 207.49 میٹر تک ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ بدھ کی صبح پرانے پل پر پانی کی سطح 207.38 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جو اب تک کی سب سے بلند سطح ہے۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دریائے جمنا میں پانی کی بلند ہوتی انتہائی خطرناک سطح سے پرانی دہلی میں سیلاب کا شدید خطرہ ہے جہاں پہلے ہی اورنج الرٹ نافذ ہے جس کے باعث انتظامیہ نے ایسے علاقوں سے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کردی ہے جب کہ اولڈ ریور برج سے ٹریفک اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کردی گئی ہے۔