ماؤنٹ ایورسٹ دیکھنے جانیوالے سیاحوں کا ہیلی کاپٹر تباہ، 6 افراد ہلاک

ماؤنٹ ایورسٹ دیکھنے جانیوالے سیاحوں کا ہیلی کاپٹر تباہ، 6 افراد ہلاک
کیپشن: Helicopter of tourists going to see Mount Everest crashed, 6 people died

ایک نیوز : نیپال: ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ  سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر 6 سیاحوں کو لے کر دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر جارہا تھا، اس میں موجود سیاح دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سمیت نیپال کے پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے خواہش مند تھے۔ہیلی کاپٹر نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے اڑان بھری تھی جس میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک پائلٹ سمیت 5 میکسیکن سوار تھے، ہیلی کاپٹر کا اڑان بھرنے کے 10  منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا جو بعد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ 

 میڈیا رپورٹس کے  مطابق مقامی افراد نے جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکالا۔تمام افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے رواں سال جنوری میں نیپال کے شہر پوکھارا کے مقام پر جہاز حادثے میں 68 افراد ہلاک ہوئے تھے۔