ایک نیوز :کراچی پولیس نے احتجاج کرنیوالے اساتذہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سےجانے سے روکنےکیلئے ڈنڈے برسادیئے،واٹرکینن کا بھی استعمال،100سےزائد اساتدہ کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج کیاجارہا تھا۔مظاہرین نے مستقل نہ کئے جانے پر پہلے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ۔مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہو کر وزیراعلی ہاوس کی کوشش کی تو پولیس نے واٹرکینن کا استعمال کیا اورلاٹھی چارج کرکے درجنوں اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ پرائمری ٹیچرز کے دیرینہ مطالبات منظور کئے جائیں ہمارے ساتھ نا انصافی کی جارہی۔جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جائیں گے تب تک ہم دھرنا دیتے رہیں گے۔