ایک نیوز :جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے معروف ناول نگار اور مصنف میلان کنڈیرا 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق معروف ناول نگار اور مصنف میلان کنڈیراطویل علالت کے بعد چل بسے ،میلان گنڈیرا کے آبائی شہر برنو میں واقع میلان کنڈیرا لائبریری کی ایک ترجمان نےان کی موت کی تصدیق کردی ۔لائیریری کے ترجمان نے بتایا کہ ’بدقسمتی سے میں تصدیق کر سکتی ہوں کہ میلان کنڈیرا کا کل (منگل کو) طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔
میلان کنڈیرا پچھلے چند عشروں کے دوران سب سے زیادہ مقبول لکھنے والوں میں سے ایک تھے، وہ ایک انتہائی حساس ادیب تھے ۔میلان کنڈیرا یکم اپریل 1929 میں، پروکیوا، برنو چیک ری پبلک میں پیدا ہوئے ۔ان کا تعلق ایک متوسط خاندان سے تھا۔ ان کے والد لڈوک کنڈیرا موسیقار تھے ۔ میلان کنڈیرا نے اپنے والد سے ہی پیانو بجانا سیکھا تھا۔ نوجوانی میں دوسری جنگ عظیم کے دوران انھوں نے چیکوسلواکیہ کی کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی ازاں انہیں کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا۔انہوں نے 1956 میں پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی اور پھر 1970 میں پراگ سے شروع ہونے والی ایک ناکام تحریک کے بعد انہیں دوبارہ پارٹی سے نکال دیا گیا۔
میلان کنڈیرا نے ناول، افسانے، شاعری، تنقیدی مضامین اور ڈرامے لکھے۔ ان کی معروف ناولوں میں ’دی جوک‘، ‘دی انبیئرایبل لائٹنس آف بینگ‘، ’امورٹیلٹی‘سلونیس‘، ’آئیڈنٹٹی‘ اور ’اگنورئنس‘ شامل ہیں۔