ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دورہ جھنگ کے دوران سیلابی پانی سے بارات لیجانےوالے دلہا سے ملاقات کی۔حوصلہ افزائی،نقد سلامی بھی دی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دوروں کے دوران جھنگ پہنچے تھے ۔نوجوان سیلاب کی پروا کئے بغیر بارات لے جارہا تھا ۔محسن نقوی نے باہمت دلہا کو شادی کی مبارکباد دی ۔حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ نقد سلامی بھی پیش کی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بتایا گیا کہ سیلابی پانی سے گزر کر بارات 20کلو میٹر کا فاصلہ پیدل ہی طے کرے گی ۔