پرویز الٰہی کاجسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل خارج

Jul 12, 2023 | 16:41 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینےکیخلاف ایف آئی اے کی اپیل خارج کردی گئی،ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے ایف آئی  اے کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا اقدام سیشن کورٹ میں چیلنج  کر رکھا تھا، اپیل میں موقف اختیار کیا گیاتھاکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی اپیل خارج کردی۔

مزیدخبریں