ژوب میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن مکمل، شہید جوانوں کی تعداد 9 ہو گئی

Jul 12, 2023 | 14:19 PM

 ایک نیوز :بلوچستان کے ضلع ژوب میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا ،9 جوان فرض پر قربان ہو گئے جبکہ 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے

آئی ایس پی آر  کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں نے گیریژن پر حملہ کیا، اسی دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ابتداء میں چار جوان شہید ہوئے اور پانچ زخمی بھی ہوئے جبکہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بعد میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی لڑائی کے دوران 5 سپاہی، جو بہادری سے لڑتے ہوئے پہلے شدید زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فرض پر قربان ہو گئے۔ شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قوم دشمن کی ایسی تمام مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے جس کا مقصد بلوچستان اور پاکستان کا امن تباہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں