آئی ایم ایف معاہدہ،بجلی 4روپے فی یونٹ مہنگی،حکومت کی یقین دہانی

Jul 12, 2023 | 14:00 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: رواں مالی سال بجلی کم از کم 4 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی،حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی  کرادی تاہم آئی ایم ایف نے شرائط مکمل نہ ہونے کی صورت میں آئندہ معاہدہ کیلئے بھی خبردار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کا پلان طے ہوگیا،رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار 340 ارب روپے پر محدود کیا جائے گا،گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 4 سو ارب سے زائد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے یہ رقم اقساط میں جاری کی جائے گی،مجموعی طور پر رواں مالی سال گردشی قرضہ میں 122 ارب روپے کا اضافہ ہو گا،آئندہ مالی سال گردشی قرضہ میں کوئی اضافہ نہ ہونے کا پلان آئی ایم ایف کو دیا گیا،گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں  4 روپے کا اضافہ ہوگا،نادہندگان سے وصولیاں بہتر کی جائیں گی، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی گئی۔

ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ پلان کےمطابق بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار  اضافہ کیا جائےگا،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے گردشی قرضہ روکنے کی پلان کو منظور کر لیا،گردشی قرضہ کنٹرول نہ کیا تو معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی، آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا،آئی ایم ایف نے شرائط مکمل نہ ہونے کی صورت میں آئندہ معاہدہ کیلئے بھی خبردار کر دیا،شرائط پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو آئندہ معاہدے کیلئے اس سے زیادہ سخت شرائط ہوں گی۔

مزیدخبریں