ویڈیو: دوسری شادی کا شوق، وگ لگا کر جانے والے گنجے دلہے کی پٹائی

ویڈیو: دوسری شای کا شوق، وگ لگا کر جانے والے گنجے دلہے کی پٹائی
کیپشن: Video: Love of second wife, beating of a bald groom wearing a wig

ایک نیوز: کسی بھی شخص کی زندگی میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں۔ جن کی چھاپ زندگی بھر کیلئے اس کے ذہن میں بیٹھ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک موقع شادی کا بھی ہوتا ہے۔ جو کہ ہر شخص کو ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ ان حسین اور خوشگوار لمحات کو ہر شخص ساری زندگی محسوس کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کبھی کبھی یہ دن بھی یادگار لمحات کی بجائے تلخ یادیں چھوڑ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ بھارت کی ریاست بہار کے علاقے 'گیا' میں ہوا۔ جہاں ایک شخص کو دوسری شادی کا شوق لے ڈوبا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہا بنے شخص اور باراتیوں کو لڑکی کے گھر والے پیٹتے نظر آرہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ دلہے میاں دوسری شادی کرنے پہنچے تھے۔ جنہوں نے اپنا گنجا پن چھپانے کیلئے سر پر وگ لگا رکھی تھی۔ 

عین وقت پر دلہے میاں کا پول کھل گیا اور ان کے ارمان دلہن کے گھر والوں کی پٹائی میں بہہ گئے۔ تاہم دلہے میاں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دوبھی تھانے کی حدود میں واقع باجوڑہ گاؤں میں واقعے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔