ایک نیوز: قصور میں دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے والی ریسکیو کی متعدد بوٹس خراب ہوگئیں،دریا کے پار دیہاتوں میں پھنسے افراد کو پٹرول نہ ہونے پر بھی ریسکیو نہ کیا گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پھنسے خاندان کے افراد اشارے کرتے، آوازیں دیتے رہے مگر ریسکیو اہلکار پٹرول کم ہونے کا کہتے رہے۔سیلاب سے متاثرہ افراد نے اپنے پرائیویٹ بیڑے پر زندگیوں کو خطرہ میں ڈال کر نقل مکانی شروع کر دی۔پرائیویٹ بیڑے پر افراد کے ہجوم و سازو سامان سے بیڑہ ڈوبنے کے بھی امکانات بہت زیادہ ہیں۔
ڈپٹی کمشنرقصور کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کی شکایات موصول ہوئی ہیں، کارروائی کریں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری نے کہا کہ ہر موٹر بوٹ پر ریونیو کا ایک فرد موجود ہو گا،رات ہی پلان تیار کرلیا۔لیک ،خراب موٹر بوٹس تبدیل کر کے مزید دیں گے،ریسکیو اہلکاروں کےخلاف شکایت پر کارروائی ہو گئی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-12/news-1689148675-8966.mp4