ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے میں انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے بڑے فیصلے کیا ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہم نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں ون ونڈو آپریشنز کا وقت صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں ںے لکھا کہ اے ڈی جی ہاؤسنگ ایل ڈی اے کو آپریشنز کی نگرانی کے لیے مجموعی انچارج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ہم ایل ڈی اے میں ون ونڈو آپریشنز میں بدانتظامی کے ذمہ دار افسران کو پہلے ہی تبدیل کر چکے ہیں۔
آج ایل ڈی اے کے دورے کے دوران ہم نے بہت سے بزرگ شہریوں کو وہیل چیئر پر دیکھا۔ ہم نے ایل ڈی اے سے کہا ہے کہ وہ بزرگ شہریوں کے لیے دروازے پر تمام خدمات فراہم کرنے کی تجویز پر کام کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے ون ڈنڈو سیل جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا تھا۔ جہاں شہریوں نے ان کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے تھے۔ نگران وزیراعلیٰ نے ون ونڈو کا سارا عملہ اسی وقت معطل کردیا تھا۔