ایک نیوز: گرین پاکستان Initiative سیمینار سے اوورسیز پاکستانی تاجران اور زمیندار پْرامید ہوگے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیز سرمایہ کار خالد نواز کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان initiative پاکستان کے لیے بہت مثبت ثابت ہو گا۔ امید ہے کہ اس پر عملی طور پر کام کیا جائے گا۔ ہم اس پراجیکٹ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں گے تاکہ پراجیکٹ جلد سے جلد اپنی منزل کی طرف گامزن ہو۔
پاکستان ایسوسی ایشن شارجہ کے صدر خالد کا کہنا تھا کہ مجھے گرین پاکستان پراجیکٹ سے بہت خوشی ہوئی ہے، یہ وزیر اعظم اور چیف آف آرمی سٹاف کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، یہ سرگرمی پاکستان کے زرمبادلہ اور پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرے گی، ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اس پراجیکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔
اوورسیز بزنس مین غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں سرمایہ کاری لے کر آئے ہیں۔ ملک میں ایسے پراجیکٹس سے پاکستان کی زرعی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
ملک ہمایوں زمیندار کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور حکومت نے مل کر جو سبز انقلاب کی پالیسی بنائی ہے ہم سب زمیندار اس کے تحت مل کر پاکستان کی تمام بنجر زمینوں کو آباد کریں گے۔