سپریم کورٹ نےکورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہمراہ رکھنے کیخلاف درخواست نمٹا دی

Jul 12, 2023 | 11:55 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:سپریم کورٹ میں کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہمراہ رکھنے کیخلاف درخواست پرسماعت کے دوران چیف جسٹس نےمقدمہ غیرموثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ میں کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہمراہ رکھنے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ پوری دنیا میں کورونا پھیلا ہوا تھا،پوری دنیا میں کورونا ویکسینیشن لگائی جا رہی تھی،کیاجوازبنتاہے کورونا ویکسین کیخلاف درخواست دائرکریں؟

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ ٹینس کےمشہورکھلاڑی نے بھی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اچھی مثال دی،ٹینس کھلاڑی کوویکسین نہ لگوانے پرانھیں کھیل سے الگ کردیا گیا تھا،بعد میں ان کواجازت دی گئی جب کورونا ویکسین کی پابندی ختم ہوئی،میں بھی ٹینس کا فین ہوں، کورونا وبا ختم ہونے پراب کیس غیرموثرہوچکا ہے۔

بعدازاں عدالت نے مقدمہ غیرموثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔

مزیدخبریں