ایک نیوز: 9 مئی کے ایک اور شرپسند کے بھائی نے حیرت انگیز انکشاف کردیا۔ شرپسند عدنان احمد کے بھائی لقمان حکیم نے اپنے بھائی کے 9 مئی کے شدت پسند واقِعات میں ملوث ہونے پر اظہارِ ندامت کیا اور کہا کہ یہ سب پڑھے لکھے جاہل ہیں، ایسے بندے کے پیچھے جا رہے ہیں جو کبھی ایک بات نہیں کرتا۔
تفصیلات کے مطابق شرپسند عدنان احمد کے بھائی لقمان حکیم نے کہا کہ کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر عدنان نے توڑ پھوڑ کی، کوئی بندہ بھی نہیں آیا، ہمیں پوچھنے کے لیے، سیاسی لوگ اپنے مقصد کے لیے ہم سب کو استعمال کرتے ہیں۔
لقمان حکیم کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو بھی اداروں کے خلاف بات کررہے ہیں وہ غلط ہے، یہ ہمیں اداروں کے خلاف بہکاتے ہیں کہ یہ ادارے ہمارے خیرخواہ نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو ہم اپنے ملک میں آزادی سے پھر رہے ہیں، یہ اداروں کی وجہ سے ہی ہے، یہ سب پڑھے لکھے جاہل ہیں، ایسے بندے کے پیچھے جا رہے ہیں جو کبھی ایک بات نہیں کرتا، “میں نوجوانوں کو ایک ہی پیغام دوں گا کہ اپنے ذہن کی سنیں کسی شرپسند کی نہیں،،۔