نیشنل پیش اینڈ جسٹس کونسل، مسیحی برادری کا دورہ جناح ہاؤس، سانحہ 9مئی کی مذمت

Jul 12, 2023 | 11:49 AM

ایک نیوز: نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل اور مسیحی برادری کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے۔ بشپ اور دیگر وفد کے ارکان نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری نے جناح ہاوٴس لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر بشپ اور دیگر عہدیداران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 

وفد نے قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر کے سامنے گل دستے رکھے اور وزیٹرز بک میں اپنے خیالات بھی قلم بند کیے۔ وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ اس شرمناک واقعہ نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، 9 مئی کی سیاسی دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے ناقابل معافی جرائم میں شامل تمام عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ جو بھی اس سازش کا حصہ ہیں انھیں قوم کے سامنے لایا جانا چاہیے تاکہ قوم کو حقیقت سے آگاہی حاصل ہو۔ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور اپنے عظیم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں