انٹر بینک میں ڈالر سستا،روپیہ بحال ہونے لگا

Jul 12, 2023 | 11:19 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سعودی عرب سے 2ارب ڈالر ملنے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر بحال ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے48 پیسے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں 1 روپے کی کمی کے بعد ڈالر 281 روپے پربند ہوا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 359 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 171 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 161 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔  آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,582 جبکہ کم ترین سطح 45,200 رہی ۔

مزیدخبریں