اسٹینڈ بائی معاہدے کی توثیق: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

Jul 12, 2023 | 11:19 AM

ایک نیوز: پاکستان کے ساتھ طے پانے والے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائے معاہدے کی توثیق کا معاملے پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا۔

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل معاہدے کی توثیق سے پاکستان کیلئے بیرونی فنڈنگ کے مزید ذرائع کھلیں گے۔

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری ملتے ہی پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر فوری طور پر جاری کر دیے جائیں گے، بقیہ 1.8 ارب ڈالر نومبر اور اُس سے آگے فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل پاکستان نے ایک اور شرط پوری کردی ہے تاہم 12جولائی کے آئی ایم ایف اجلاس میں ابھی تک پاکستان کا نام شامل نہیں۔

مزیدخبریں