کراچی:ناردرن بائی پاس کےقریب بم دھماکہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

کراچی:ناردرن بائی پاس کےقریب بم دھماکہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
کیپشن: کراچی:ناردرن بائی پاس کےقریب بم دھماکہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

ایک نیوز: اردرن بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی موبائل تھی، پولیس موبائل کالعدم تحریک طالبان کی اطلاع پر علاقے میں تھی۔

سی ٹی ڈی ٹیم علاقے میں خفیہ مشن پر کام کررہی تھی، دھماکے میں پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا تاہم واقعے کے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔