ایک نیوز: بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیچر نے 16 سالہ طالبہ اُوشا کماری کو اس بات پر تھپڑ مارا تھا کہ وہ اسکول میں ماتھے پر بندیا لگا کر آئی تھی۔پولیس نے پرنسپل اور تھپڑ مارنے والی ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی نے اسکول سے گھر آنے کے بعد پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی لڑکی نے ایک نوٹ بھی لکھا تھا جس میں اس نے اس واقعے کا ذمے دار اسکول کی ٹیچر اور پرنسپل کو ٹھہرایا ہے۔
झारखंड के धनबाद में सेंट जेवियर्स स्कूल में बिंदी लगाकर स्कूल पहुंचने पर शिक्षिका ने एतराज जताते हुए छात्रा को थप्पड़ जड़ दिया। शिक्षिका के इस व्यवहार से आहत 10वीं की छात्रा ने खुदकुशी कर ली। छात्रा ने पुलिस के नाम सुसाइड नोट लिखकर अपने यूनिफार्म में रखा था, जिसे बरामद किया गया।… pic.twitter.com/wAuh5g699a
— Abhishek Kumar Kushwaha (@TheAbhishek_IND) July 11, 2023