امریکا کسی ملک پردباؤ نہیں ڈالتا کہ امریکا یا چین سے تعلقات رکھیں، امریکا

Jul 12, 2023 | 09:37 AM

ایک نیوز: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرکی پریس بریفنگ میں صحافی نےسوال کیا،کیا امریکا نے آئی ایم ایف کی ڈیل میں پاکستان کی مددکی؟جواب میں ترجمان نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں،آئی ایم ایف اورپاکستان میں اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اقتصادی کامیابی کی مدد غیر متزلزل ہے، پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رہے گا،مل کرتجارت اورسرمایہ کاری کومضبوط کریں گے۔

ترجمان میتھیوملر نے مزید کہا کہ امریکا کسی ملک پردباؤنہیں ڈالتاکہ امریکا یاچین سے تعلقات رکھیں، عوامی رابطے ہی پاک امریکا تعلقا ت کی بنیاد ہیں، ایسے راستے تلاش کرتے رہیں گے جس سے تعلقات مزید بڑھیں، پاکستان کے ساتھ شراکت داری اور اقتصادی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں